بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ نے ’شاہ رخز ڈینوب‘ کا آج ممبئی میں افتتاح کیا جو ان کے نام پر پہلا پراپرٹی منصوبہ ہے۔ اس حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں شاہ رخ خان اور دبئی میں قائم ڈینوب گروپ کے بانی و چیئرمین رضوان ساجن نے شرکت کی۔
یہ تقریب ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی، ڈینوب کے آغاز کے بعد اب شاہ رخ خان پہلے ایسے اداکار بن گئے ہیں جن کے نام پر ایک ٹاور تعمیر کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ رضوان چاہتے تھے کہ یہ تقریب دبئی میں نہیں بلکہ بھارت میں ہو۔ انھوں نے کہا کہ میری بھی یہی خواہش تھی کیونکہ میرا بھی یہیں سے تعلق ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہاں کے لوگوں کی زندگی بہتر ہوں۔
شاہ رخ خان نے کہا جب یہ منصوبہ آگے بڑھنا شروع ہو گا، تو مجھے امید ہے کہ لوگ اپنی زندگیوں کو خوبصورت اور تیزی سے بہتر ہوتا ہوا پائیں گے۔ انھوں نے کہا یہ بڑا اعزاز ہے اگر ماں ہوتی تو وہ بہت خوش ہوتیں۔
جب میرے بچے آئیں گے تو میں کہونگا دیکھو پاپا کا نام لکھ رہے ہیں، میں اس عمارت کی تمام تفصیلات گزشتہ دو ماہ کے دوران دیکھی ہیں۔ یہ جدید ترین اور افورڈ ایبل ہے۔ دبئی میں اپنی زندگی کی شروعات کرنے والے لوگوں کے لیے یہ ایک لمحہ اور اپنی زندگی بہتر بنانے کی تحریک ہوگی۔